Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 13 افرا جاں بحق

شائع 12 جون 2020 05:36pm

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں ،زیادہ تر واقعات تیز رفتاری اور ٹریفک رولز پر عمل نہ کرنےکی وجہ سے پیش آئے۔

بورے والا میں عارف والا روڈ پر  ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم  ہوا،  مقامی تاجر اور انکی اہلیہ سمیت ایک ہی خاندان کے5 افراد جان بحق ہوگئے جبکہ تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔

رائے ونڈ میں واپڈا آفس کے قریب تیز رفتار کار پول سے جاٹکرائی، تین دوست جان سے گئے  شناخت رجب علی، رانا خرم،اور شہروز کے نام سے ہوٸی۔

سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر تین گاڑیوں میں تصادم سے دو سالہ بچی جان سے گئی جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ادھر ضلع ٹنڈوالھیار کے تحصیل جھنڈو مری میرواہ میں آم کی پیٹیوں سے بھری گاڑی الٹنے سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ زخمیوں کو  ٹنڈوآدم اسپتال منتقل کیا گیا۔